چوہدری طارق سبحانی کی یارانِ جدہ گروپ آمد، پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز

جدہ (خالد نواز چیمہ)
چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و بورڈ آف ریونیو پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی کی یارانِ جدہ گروپ آمد پر آفس کا خصوصی دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین یارانِ جدہ، سابق مشیر و چئیرمین انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ
“چوہدری طارق سبحانی صاحب کی یارانِ جدہ گروپ آمد ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ ان کی عوامی خدمت، شفاف حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے اور انہیں عوامی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔”
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری طارق سبحانی نے کہا:
“یارانِ جدہ گروپ، کے سربراہ سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ صاحب اور چوہدری غلام مصطفیٰ گجر (نائب صدر انویسٹرز فورم) کی جانب سے پرتپاک استقبال اور محبت بھری میزبانی پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، اور یارانِ جدہ جیسے پلیٹ فارم کمیونٹی کو جوڑنے، باہمی ہم آہنگی کے فروغ اور قومی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔”
دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، کمیونٹی کی فلاح و بہبود، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی وطنِ عزیز کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے لیے ایسے فورمز کی مضبوطی ناگزیر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشنگھائی تعاون تنظیم کا ایران میں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار فیضان مدینہ اسلام آباد میں معراج النبی اجتماع کا انعقاد پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی صدر کو اسنادِ پیش کردیں ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئرپورٹ دورہ، امیگریشن آپریشنز کا جامع جائزہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب، دلہن کون؟ موسم کا نیا سسٹم داخل؛ شدید سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی گوادر: کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چوہدری طارق سبحانی پرتپاک استقبال جدہ گروپ آمد کی یاران

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین