فتح جنگ: تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی جرات مندانہ کارروائی، 15 سالہ ناجائز قبضہ ختم
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
فتح جنگ: تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی جرات مندانہ کارروائی، 15 سالہ ناجائز قبضہ ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
فتح جنگ ( نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت، کمشنر راولپنڈی ، ڈی سی اٹک اور اے سی فتح جنگ کی ہدایات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے قبضہ مافیا کے خلاف ایک اور مؤثر اور جرات مندانہ کارروائی عمل میں لائی۔
اس کارروائی کے نتیجے میں ایک مقامی خاتون کی جائیداد پر قائم 15 سالہ ناجائز قبضہ ختم کروا کر قیمتی پلاٹ اصل مالکہ کے حوالے کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون بشریٰ بی بی، سکنہ فتح جنگ، نے بتایا کہ ان کی شادی تلہ گنگ میں ہوئی تھی جبکہ فتح جنگ کے علاقے اکرم سٹی سے ملحقہ ان کا ایک کنال اور تیرہ مرلہ پر مشتمل قیمتی پلاٹ گزشتہ پندرہ برس سے ان کے سگے بھانجے کے ناجائز قبضے میں تھا،
جس کے باعث وہ طویل عرصے سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی تھیں۔ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کے دفتر میں باقاعدہ درخواست دی، جس پر تحصیلدار نے بغیر کسی تاخیر کے عاشر سہیل گرداور کے ذریعے ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کروائی۔ حقائق درست ثابت ہونے پر تحصیلدار خود موقع پر پہنچے اور سرکاری ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قبضہ ختم کرا کے پلاٹ خاتون کے حوالے کر دیا۔ پلاٹ واگزار ہونے پر بشریٰ بی بی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے، انہوں نے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے درازیٔ عمر اور مزید کامیابیوں کی دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بروقت اور بے خوف کارروائی نے انہیں برسوں بعد انصاف دلایا۔ مقامی عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ چوہدری شفقت محمود واقعی مظلوموں کی آواز ہیں اور ان کی قیادت میں تحصیل میں قانون کی بالادستی قائم ہو رہی ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے واضح کیا کہ غریبوں، بیواؤں اور کمزور شہریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور چند ہی دنوں میں تیس سے چالیس سال پرانے ناجائز قبضے ختم کروا کر حق داروں کو ان کا حق دلایا گیا ہے، جبکہ یہ سلسلہ آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو 2 فروری تک درختوں کی کٹائی سے روک دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو 2 فروری تک درختوں کی کٹائی سے روک دیا سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گر گیا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ خاران، دہشتگردوں کا تھانے اور بینکوں پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12دہشتگرد ہلاک وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات مخالف قوتیں چاہتی ہیں عمران خان کو اکیلا چھوڑ دیا جائے،ایسے کسی دباو کو قبول نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحصیلدار چوہدری شفقت محمود فتح جنگ
پڑھیں:
سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ رضا کارانہ نشہ جرم کا دفاع نہیں بن سکتا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے فیصلہ تحریر کیا اور اپیل خارج کر دی گئی، تین رکنی بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ رضاکارانہ طور پر نشہ کرنے والا شخص جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا، اپنی مرضی سے شراب یا نشہ آور چیز استعمال کرنے والا مجرمانہ ذمہ داری سے بچنے کا حق نہیں رکھتا، جرم سے استثنیٰ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف یا لاعلمی میں نشہ دیا گیا ہو۔
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت برقرار رکھی، مجرم کے وکیل نے نشے کی حالت کو بنیاد بنا کر سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی، مجرم نے خود تسلیم کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شراب پی تھی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ رضاکارانہ نشہ مجرمانہ عمل کے دفاع کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مجرم نے بے دردی سے کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا، جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔