پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیم کے عہدیداروں کا تقرر
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
لاہور، اسلام آباد (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیم کے درج ذیل عہدیداران کا فوری طور پر تقرر کر دیا ہے۔ عائشہ نواز چودھری کو پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سید احسن رضوی کو پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن (شہری) صدر فیصل میر، جنرل سیکرٹری، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت لاہور ڈویژن دیہی) صدر رائے شاہجہان بھٹی، جنرل سیکرٹری، چوہدری شہیم صفدر، انفارمیشن سیکرٹری، ملک شعیب مشتاق اعوان، فیصل آباد ڈویژن صدر، سید عنایت علی شاہ، جنرل سیکرٹری،رانا بلال فاروق، انفارمیشن سیکرٹری، عمائمہ افتخار خان، ساہیوال ڈویژن:* صدر روبینہ شاہین وٹو، جنرل سیکرٹری میاں ہمایوں سرور بودلہ، انفارمیشن سیکرٹری، رائے راشد اقبال، *راولپنڈی ڈویژن:* صدر، سردار اشعر حیات، جنرل سیکرٹری، خالد نواز بوبی، انفارمیشن سیکرٹری، محمد عثمان ستی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، زینب قریشی، گوجرانوالہ ویژن:* صدر، آصف بشیر بھاگٹ، جنرل سیکرٹری، عبدالرزاق سلیمی، *ضلع ننکانہ صاحب:* صدر، سید ابرار حسین شاہ، جنرل سیکرٹری، محمد رفیق اسلام، انفارمیشن سیکرٹری، سانول وائیں۔ *ضلع شیخوپورہ: صدر، آصف خان، جنرل سیکرٹری، میاں عمران صابر ڈوگر، انفارمیشن سیکرٹری، میاں ارمغان خالد، *ضلع قصور:* صدر چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر، آصف علی کھوکھر، جنرل سیکرٹری، ارشاد احمد خان، انفارمیشن سیکرٹری، ہمایوں مجید، *ضلع فیصل آباد:* صدر، محمد اعجاز چوہدری، جنرل سیکرٹری، رائے شاہجہان کھرل، انفارمیشن سیکرٹری، چوہدری سعود سعید اقبال، *ضلع جھنگ:* صدر، تنویر الحسن موہل، جنرل سیکرٹری، مہر جاوید اقبال ایڈووکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری، عمران عباس چشتی ایڈووکیٹ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ: صدر، عاطف خان رضا، جنرل سیکرٹری، سرشار حسن چیمہ، انفارمیشن سیکرٹری، طلال ذوالفقار زلفی، ساہیوال سٹی: صدر، شیخ یاسر اقبال نقی، جنرل سیکرٹری، حیدر علی، انفارمیشن سیکرٹری، مہر فہد سیال، ضلع ساہیوال: صدر، ذکی چوہدری، جنرل سیکرٹری، چوہدری ندیم خالد، انفارمیشن سیکرٹری، مقبول احمد، ضلع پاکپتن: صدر، راؤ جمیل ہاشم، جنرل سیکرٹری، نسیم ہوتیانہ، انفارمیشن سیکرٹری، مستنصر کامران بلوچ، راولپنڈی سٹی: صدر، میاں خرم رسول، جنرل سیکرٹری، ملک آصف اکبر، *ضلع راولپنڈی:* صدر، شوکت علی عباسی، جنرل سیکرٹری، عمار مہدی راجہ، انفارمیشن سیکرٹری، مطیع اللہ *ضلع مری، صدر، عبدالجبار ستی، جنرل سیکرٹری، ثاقب عباسی، انفارمیشن سیکرٹری، پلوشہ عباسی۔ *ضلع چکوال:* صدر، راجہ رضوان ڈنڈوت، جنرل سیکرٹری، راجہ مظہر حسین، انفارمیشن سیکرٹری، فرقان راجپوت جنجوعہ، ضلع تلہ گنگ:* صدر، قاضی الطاف حسین، جنرل سیکرٹری، ملک وحید خان، انفارمیشن سیکرٹری، ڈاکٹر اختر حسین، *ضلع اٹک: صدر، حاجی ملک ریاست علی، جنرل سیکرٹری، نصیر خان جدون، انفارمیشن سیکرٹری، سردار خرم حیات خان، گوجرانوالہ سٹی: صدر، میاں ودود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری، خالد حسین باجوہ، انفارمیشن سیکرٹری، ڈاکٹر عمران رحمانی، ضلع گوجرانوالہ: صدر، اعجاز احمد سمہ، جنرل سیکرٹری، عمران حبیب سرویا، انفارمیشن سیکرٹری، ڈاکٹر فیصل اقبال چوہدری، *ضلع سیالکوٹ:* صدر، چوہدری اظہر علی ڈیال، جنرل سیکرٹری، احسن ظفر گھمن، انفارمیشن سیکرٹری، آفتاب حیدر، ضلع نارووال: صدر، سید حسنین علی شاہ، جنرل سیکرٹری، عامر نواز گجر، انفارمیشن سیکرٹری، عاطف خان، ضلع حافظ آباد: صدر، ملک وزیر اعوان، جنرل سیکرٹری، خالدہ شاہد ایڈووکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری، علی الطاف چوہان کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن چیئرمین سیکرٹریٹ سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے جاری کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انفارمیشن سیکرٹری جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔
اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا، تاہم ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث مجموعی ذخائر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، جبکہ درآمدی بل کی ادائیگی اور روپے کے استحکام کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
تاہم ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے ہفتوں میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور بین الاقوامی مالی معاونت کا سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔