تصویر، اسکرین گریب

افواجِ پاکستان بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ’ملٹی ڈومین آپریشنز‘ کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہے۔

اس حوالے سے مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹی ڈومین آپریشنز میں فضائی، زمینی اور سائبر آپریشنز کو دشمن کے خلاف مربوط انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ملٹی ڈومین آپریشنز میں الیکٹرانک وار فیئر کو مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت دشمن کے خلاف مربوط انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

فضائی برتری اور کثیر المقاصد ڈرونز کے ہم آہنگ استعمال سے دشمن کی نقل و حرکت ناممکن بنا دی جاتی ہے۔ دور مار کرنے والے ہتھیاروں کے ہم آہنگ استعمال سے بھی دشمن کی نقل و حرکت ناممکن بنائی جاتی ہے۔

تباہ کن بمباری، سائبر اور انفارمیشن آپریشنز سے دشمن کی فیصلہ سازی کی صلاحیت مفلوج کی جاتی ہے۔ 

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ مشترکہ جنگ کا بہترین نمونہ ہے، اس میں فضائی اور زمینی طاقت کے ساتھ دشمن کے دفاع کو تہس نہس کر دیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان