Islam Times:
2026-07-24@00:58:54 GMT

اب یہ ملک ایک اور 9 مئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر سندھ

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

اب یہ ملک ایک اور 9 مئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر سندھ

ایک بیان میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں لوگوں کو گالیاں دینا سکھایا ہے، ایک دن کاروبار بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، اب ماحول بدل چکا ہے، دنیا کی نظریں اب پاکستان پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مثبت بات کریں تو انہیں ویلکم کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خدارا یہاں آکر منفی باتیں نہ کریں، توڑ پھوڑ کی سیاست نہ کریں، اب یہ ملک ایک اور 9 مئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں لوگوں کو گالیاں دینا سکھایا ہے، ایک دن کاروبار بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ماحول بدل چکا ہے، دنیا کی نظریں اب پاکستان پر ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن