پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس بار نئے ریکارڈز قائم نہ ہوسکے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس بار نئے ریکارڈز قائم نہ ہوسکے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
کراچی(آئی پی یس)امریکا ایران کشیدگی اور بھاری لیوریج پوزیشنز کے باعث گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مزید نئے ریکارڈز قائم نہ ہوسکے اور انویسٹرز کے محتاط طرز عمل سے ہفتہ بھر اتارچڑھا کے بعد مثبت اختتام ہوا۔تفصیلات کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات پر دو سیشنز تیزی سے انڈیکس کی 185000پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔
معاشی اشاریوں میں بہتری، مثبت فنڈامینٹلز کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا تاہم دفاعی مصنوعات کے برآمدی معاہدوں سے سینٹیمنٹس مثبت رہے۔ہفتہ وار کاروبار کے 3سیشنز میں مندی جبکہ 2 سیشنز میں تیزی رہی۔ انشورنس، میوچل فنڈز، انفرادی انویسٹرز کی خرید وفروخت سرگرمیاں نمایاں رہیں جبکہ لیکویڈٹی کی مسلسل آمد سے مارکیٹ مستحکم رہی۔ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند سطح 185209 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 180590پوائنٹس رہی۔ افراط زر، کرنٹ اکانٹ قابو میں رہنے سے سینٹیمنٹس مثبت رہے،
ایکسپلوریشن، بینکنگ، سیمنٹ سیکٹر میں نمو کی پیشگوئی کاروبار پر اثرانداز رہی۔ریکوڈک مائننگ میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھنے کی توقعات سے انویسٹر مورال بلند رہا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران تیزی کے باعث حصص کی مالیت 2کھرب 6ارب 81کروڑ 31لاکھ 54ہزار 784روپے بڑھگئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 209کھرب 74ارب 90کروڑ 57لاکھ 51ہزار 561روپے ہوگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ،کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ،کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ گرفتار وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، بارڈر سکیورٹی اور سائبر کرائمز میں تعاون پر اتفاق صدر و وزیراعظم کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار تشویش، جلد صحت یابی کی دعا الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا اسپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔
یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔
راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔