پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس بار نئے ریکارڈز قائم نہ ہوسکے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
امریکا ایران کشیدگی اور بھاری لیوریج پوزیشنز کے باعث گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مزید نئے ریکارڈز قائم نہ ہوسکے اور انویسٹرز کے محتاط طرز عمل سے ہفتہ بھر اتارچڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام ہوا۔
تفصیلات کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات پر دو سیشنز تیزی سے انڈیکس کی 185000پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔ معاشی اشاریوں میں بہتری، مثبت فنڈامینٹلز کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا تاہم دفاعی مصنوعات کے برآمدی معاہدوں سے سینٹیمنٹس مثبت رہے۔
ہفتہ وار کاروبار کے 3سیشنز میں مندی جبکہ 2 سیشنز میں تیزی رہی۔ انشورنس، میوچل فنڈز، انفرادی انویسٹرز کی خرید وفروخت سرگرمیاں نمایاں رہیں جبکہ لیکویڈٹی کی مسلسل آمد سے مارکیٹ مستحکم رہی۔
ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند سطح 185209 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 180590پوائنٹس رہی۔ افراط زر، کرنٹ اکاؤنٹ قابو میں رہنے سے سینٹیمنٹس مثبت رہے، ایکسپلوریشن، بینکنگ، سیمنٹ سیکٹر میں نمو کی پیشگوئی کاروبار پر اثرانداز رہی۔
ریکوڈک مائننگ میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھنے کی توقعات سے انویسٹر مورال بلند رہا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران تیزی کے باعث حصص کی مالیت 2کھرب 6ارب 81کروڑ 31لاکھ 54ہزار 784روپے بڑھگئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 209کھرب 74ارب 90کروڑ 57لاکھ 51ہزار 561روپے ہوگیا۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران تیزی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 689.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوائنٹس بڑھ کر پر بند ہوا ہفتہ وار
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :