Jasarat News:
2026-07-24@04:36:10 GMT

بھارت میں جھیل پر جمی برف ٹوٹنے سے سیاح ڈوب گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں برف سے جمی جھیل کی سیر پر آئے سیاح برف ٹوٹنے کے باعث پانی میں ڈوب گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے ضلع توانگ میں واقع سیلا جھیل میں پیش آیا، جہاں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دوستوں کا سات رکنی گروپ سیر و تفریح کی غرض سے پہنچا تھا، سیلا جھیل سطح سمندر سے تقریباً 13 ہزار 700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور شدید سرد موسم کے باعث سال کے بیشتر حصے میں برف سے ڈھکی رہتی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دورانِ سیر ایک سیاح جھیل کے وسط تک پہنچا ہی تھا کہ اچانک برف کی سطح ٹوٹ گئی اور وہ پانی میں جا گرا۔ اسے بچانے کے لیے دو دیگر سیاح بھی آگے بڑھے، تاہم برف کمزور ہونے کے باعث وہ دونوں بھی جھیل میں ڈوب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور بھارتی فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ آرمی کے تربیت یافتہ غوطہ خوروں نے انتہائی مشکل حالات میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سیاح کی لاش نکال لی،

عالمی میڈیا کے مطابق ایک اور سیاح کو تشویشناک حالت میں پانی سے باہر نکال کر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ ایک سیاح تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کی کارروائی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلند پہاڑی علاقوں میں واقع برفانی جھیلیں بظاہر محفوظ دکھائی دیتی ہیں، تاہم موسمی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں معمولی فرق کے باعث برف کی سطح کسی بھی وقت کمزور ہو سکتی ہے۔

اس واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاط برتنے اور برفانی جھیلوں پر غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے باعث

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق