ڈومیسٹک ٹورنامنٹ: کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے دوران کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
میچ میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے انتہائی کم ہدف کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں نایاب کارنامہ انجام دیا۔
ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے محض 40 رنز کا ہدف ملا تھا، لیکن پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہوگئی۔
???? HISTORY MADE AT NATIONAL BANK STADIUM, KARACHI ????
PTV defend just 4️⃣0️⃣ runs ???? SNGPL – the smallest target ever successfully defended in first-class cricket, breaking a record set by Oldfield against MCC in 1794! ????
Scorecard: https://t.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 17, 2026
اس دوران سیف اللہ بنگش 14 رنز بنا کر ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان شان مسعود سمیت 3 کھلاڑی بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔
اس فتح کے ساتھ ہی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 253 سال پرانا ریکارڈ بھی ختم ہوگیا، جس نے پی ٹی وی کی کارکردگی کو کرکٹ کی تاریخ میں ایک یادگار مقام دے دیا۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان جو اس سال قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں، نے محض 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فاسٹ بولر عماد بٹ نے باقی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے فتح یقینی بنائی۔
اس طرح پی ٹی وی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم ہدف کا کامیاب دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔
پی سی بی کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ 1794 میں قائم ہوا تھا، جب اولڈفیلڈ نے لارڈز اولڈ گراؤنڈ میں ایم سی سی کے خلاف 41 رنز کا ہدف بچا کر 6 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پریذیڈنٹ ٹرافی ڈومیسٹک کرکٹ ریکارڈ ٹوٹ گیا وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پریذیڈنٹ ٹرافی ڈومیسٹک کرکٹ ریکارڈ ٹوٹ گیا وی نیوز کرکٹ کی تاریخ
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی