قومی اسنوکر چیمپین شپ؛ تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
متحدہ عرب امارات میں 26 اپریل سے 3 مئی تک جاری 50ویں قومی اسنوکر چیمپین شپ میں تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست کھا گئے۔ اس دوران شاہ خان نے بھی ایک بڑی اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق ایشین چیمپین محمد سجاد کو 2-4 سے ہرایا۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر جمنازیم ہال میں جاری چیمپین شپ اب پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
دیگر میچوں میں خضر عزیز نے صہیب اسد کو، عبدالجاوید نے آکاش رفیق کو، وسیم عباس نے علی زمان خان کو، شاہد آفتاب نے محمد یوسف کو، مدثر یعقوب نے دانیال شہزاد کو، ایم فیضان نے ایم فرحان کو، اویس اللہ منیر نے ذوالفقار اے قادر کو، ایم شہباز نے شاہ زیب رفیق کو اور برجیش خان نے آفتاب بیگ کو ہرایا۔
یہ چیمپین شپ اپنی دلچسپ مقابلوں اور ابھرنے والے نئے ٹیلنٹس کی بدولت شائقین اسنوکر کے لیے سنسنی اور جوش و خروش سے بھرپور رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپین شپ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔