پشاور کی تینوں علی سسٹرز چیک جونیئر اوپن اسکواش2026 کے فائنل فور میں پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
پشاور سے تعلق رکھنے والی تینوں علی سسٹرز نے چیک جونیئر اوپن 2026 سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پیراگ میں ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے جونیئر گولڈ سرکٹ میں پاکستان کی علی سسٹرز نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا اور فائنل فور میں پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیںپابندی کے باوجود جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کھیلنے والے 2 پاکستانی فائنل میں پہنچ گئے
ماہ نور علی نے گرلز انڈر 15 ایونٹ میں فرانس کی ایلیا گروسی کو کسی دقت کے بغیر 0-3 شکست دے کر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا،ان کی بڑی بہن سحرش علی نے اسی ایونٹ میں سوئزرلینڈ کی مایا کو کوئی گیم ہارے بغیر مات دے کر فائنل فور میں قدم رکھا۔
علی سسٹرز میں سب سے بڑی مہوش علی نے گرلز انڈر 17 ایونٹ میں پولینڈ کی ہانا روبیل کو0-3 شکست دے کر سیمی فائنل میں کھیلنے کی راہ ہموار کر لی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی سسٹرز فائنل میں
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔