کینیڈا میں سونے کی سب سے بڑی اور تاریخی ڈکیٹی میں بھارتی شہری ملوث نکلا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی کے مقدمے میں پولیس نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کے بھارتی پنجاب میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واردات 17 اپریل 2023 کو ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں پیش آئی تھی۔
چوروں نے جعلی ایئر وے بل دکھا کر ٹرک سمیت کارگو ایریا میں داخل ہوکر سونا اور کرنسی لاد کر ایئرپورٹ سے فرار ہوگیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ دستاویز جعلی تھی۔
اس فلمی انداز میں کی گئی چوری میں 400 کلوگرام سونا اور 25 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی پر ہاتھ صاف کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے دوران پیل ریجنل پولیس نے ارسلان چوہدری نامی ملزم کو دبئی سے ٹورنٹو آمد پر گرفتار کیا گیا۔ اس پر 5 ہزار ڈالر سے زائد کی چوری، جرائم سے حاصل شدہ جائیداد رکھنے اور سنگین جرم کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
تاہم گرفتاری کے باوجود تاحال کوئی بڑی رقم یا سونا برآمد نہیں ہو سکا تھا۔ اس کیس میں اب تک 10 افراد کی شناخت ہوچکی ہے جن پر 21 سے زائد الزامات ہیں جبکہ دو ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
مفرور ملزمان میں 33 سالہ سِمرن پریت پنیسر شامل ہے جو ایئر کینیڈا کا سابق ملازم اور کارگو سیکشن کا مینیجر تھا اور مبینہ طور پر واردات کے بعد فرار ہو کر بھارتی پنجاب پہنچ گیا۔
دوسرا مفرور ملزم 36 سالہ پرساتھ پرملِنگم ہے دونوں کا تعلق برامپٹن سے بتایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری شدہ سونے کا کچھ حصہ پگھلا دیا گیا جبکہ کچھ ملک سے باہر منتقل ہو چکا ہے۔
اس کیس کی تحقیقات آپریشن 24-کے (کیریٹ) کے تحت جاری ہیں اور عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ واردات کینیڈا میں سونے کی چوریوں کی تاریخ میں سب سے بڑی اور سنسنی خیز ڈکیتی قرار دی جا رہی ہے۔
اس کا موازنہ اکثر برطانیہ کی مشہور 1983 برِنکس-میٹ گولڈ ڈکیتی سے کیا جا رہا ہے جس کا بیشتر سونا آج تک برآمد نہیں ہو سکا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ