ملائیشیا؛ افغان جنگ کے معروف رہنما گلبدین حکمتیار کی طبیعت بگڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ملائیشیا میں افغان رہنما گلبدین حکمت یار کی طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی عیادت وزیراعظم انور ابراہیم نے کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی اسپتال میں عیادت کی۔
اپنے پیغام میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ایک پرانے دوست اور افغانستان کے سابق وزیرِاعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی۔
انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ گلبدین حکمت یار کو جلد اور مکمل صحت عطا فرمائے اور ان کے علاج میں آسانیاں پیدا ہوں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گلبدین حکمت یار گزشتہ ماہ علاج کی غرض سے ملائیشیا پہنچے تھے جہاں وہ ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس طالبان حکومت کی جانب سے گلبدین حکمت یار کی سیاسی و عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
ان پابندیوں کے بعد گلبدین حکمتیار کا یہ پہلا بین الاقوامی سفر ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ وہ کب ملائیشیا گئے تھے۔
یاد رہے کہ گلبدین حکمت یار سوویت دور میں مزاحمتی تحریک کے اہم رہنما رہے ہیں اور سوویت افواج کے انخلا کے بعد وہ افغانستان کے نائب وزیرِاعظم بھی بنے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلبدین حکمت یار
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :