data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرِ قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں گشت پر مامور پولیس ٹیم اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک پولیس اہلکار نے جامِ شہادت نوش کر لیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق واقعہ سائٹ ایریا میٹروول باوانی چالی چڑھائی پولیس چوکی کے قریب پیش آیا۔ پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ انہوں نے چند مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، تاہم فائرنگ کی اس زد میں آ کر پولیس اہلکار 27سالہ واجد خان شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکار واجد سائٹ اے تھانے میں تعینات تھے۔ ان کا تعلق مانسہرہ سے تھا اور وہ شادی شدہ تھے۔ شہید کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے دوران زخمی ہونے والے راہگیر شہری کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔شہید اہلکار واجد خان کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ادا کی گئی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا