عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ مومنٹ شروع کردی‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم عوام کوساتھ لیکر چلیں گے‘ کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے‘ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ موومنٹ شروع کردی، اس کی تیاری کر رہے ہے۔ ہری پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ہم قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں، کھڑے تھے اور آگے بھی عوام اور بانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ سہیل آفریدی نے ہری پور وویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کے لیے مزید فنڈ جاری کیے اورکہا کہ ان شا اللہ صوبہ میں بھی مزید ترقی ہوتی رہے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ریلی کی قیادت کے لیے ہری پور پہنچ تھے جہاں جی ٹی روڈ صدیق اکبرچوک میں کارکنوں سے مختصرخطاب کے بعد ایبٹ آباد مانسہرہ روانہ ہوگئے۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ ہم اپنا منڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، عمران خان نے سی ایم کے پی کے کو زمہ داری دی ہے کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تحریک شروع کی جائے۔
ایبٹ آباد: وزیراعلیٰ پختونخوا کے پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد استقبال کررہی ہے‘چھوٹی تصویر میں سہیل آفریدی پارٹی پرچم لہرارہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی ہری پور
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز