لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں سرکاری سطح پر معیاری اورسستی ترین اشیاء کی ہوم ڈیلیوری کا پہلا اور بے مثال پراجیکٹ ہے۔ مریم نواز کے فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پنجاب کے35 شہروں کے 46 سہولت بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری جاری ہے۔ عوام کو گھر کی دہلیز پر تین لاکھ 12ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے 13 اشیائے خورد ونوش کی فراہمی جاری ہے۔ پی ایس بی اے فری ہوم ڈیلیوری کے لئے13 بنیادی اشیائے خورد ونوش کے نرخ ڈی سی نوٹیفائیڈ ریٹ سے بھی کم مقرر کئے گئے ہیں۔ عوام کو ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت ڈی سی ریٹ 7 فیصد تک کم نرخ پر 13 اشیائے خورد ونوش ملنے لگے۔ گوگل پلے سٹور اور ایپل پر فری ہوم ڈیلیوری کی ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے رائیڈر فری ہوم ڈیلیوری ایپ پر آرڈر گھر گھر پہنچاتے ہیں۔ عوام کو فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے استعمال پر سات فیصد تک بچت اور ڈیلیوری بھی فری ہو گی۔ فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے آلو، پیاز، ٹماٹر، کدو، لہسن، سیب، کیلا، کھجور، لیموں، امرود اور تربوز آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔ سہولت بازار فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے دال چنا، بیسن، آٹا اور چینی بھی آرڈر کی جا سکتی ہے۔ سی ایم فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے 110ملین روپے کی بچت ہوئی ہے۔ عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی گھر کی دہلیز پر فراہمی بے مثال ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ مہنگائی کے اثرات کسی صورت عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے یہ ہمارا عزم ہے۔ فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کادائرہ کار بتدریج پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھائیں گے۔ دوسری جانب مریم نواز نے خاران میںدہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔ بہادر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز کے ذریعے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان