ن لیگ کا دیا گیا جمہوریت دشمن بلدیاتی قانون کسی صورت قبول نہیں،حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام سے خوفزدہ نون لیگ نے جمہوریت دشمن بلدیاتی قانون متعارف کرایا، جماعت اسلامی اس کالے قانون کو تسلیم کرتی ہے نہ اس کے تحت انتخابات ہونے دے گی۔ بلدیاتی قانون پر عوامی ریفرنڈم نے صوبے کے عوام کو بیدار کردیا ، بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کی جدوجہد میں مزید تیزی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد گھنٹہ گھر چوک میں ریفرنڈم کیمپ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر فیصل آباد محبوب الزماں بٹ اور صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی بھی اس موقع پر موجود تھے۔4 روزہ عوامی ریفرنڈم کے تیسرے روز مردو و خواتین کی بڑی تعداد نے رائے کا اظہار کیا۔ صوبے کے تمام اضلاع میں قائم ہزاروں پولنگ کیمپس پر جوش و خروش اور گہما گہمی کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کی شام کو 4روزہ ریفرنڈم کا اختتام ہوگا جس کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نتائج کی روشنی میں جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا اور کالے قانون کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں مزید تیزی آئے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی قانون میں لاہور کو 9 اور فیصل آباد کو5 حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، پنجاب پر قابض شریف خاندان بااختیار میئر سے بھی خوفزدہ ہے، حکمران سیاسی پارٹیاں عوام تو کْجا اپنی پارٹیوں کے کارکنوں کو بھی اختیار نہیں دینا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی قانون میں غیرجماعتی انتخابات تجویز کیے گئے ہیں، یونین کونسل کا چیئرمین بھی عوام کے براہ راست ووٹ سے منتخب نہیں ہوگا۔ آئین میں بااختیار بلدیاتی حکومتوں کی بات کی گئی ہے تاہم صوبائی حکومتیں اس سے منحرف ہیں، پنجاب میں گزشتہ 10 برس سے بلدیاتی انتخاب نہیں ہوا۔ اختیارات پر افسرشاہی قابض ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ملک آزاد ہونے کے باوجود بھی انگریز کی عطا کردہ افسرشاہی کے شکنجے میں ہے۔ عوام کے منتخب نمائندوں کو کوئی اختیار حاصل نہیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا لیکن ہاری ہوئی نشست قبول کرلی، صوبائی اسمبلی کی نشست پر شکست کے باوجود ان کی بیٹی وزیراعلیٰ اور قومی اسمبلی کی نشست پر ہارنے کے باوجود ان کے بھائی وزیراعظم بن گئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی بھی سیاسی پارٹی عوام کو بااختیار بنانے کی بات نہیں کرتی۔ جماعت اسلامی پنجاب میں ن لیگ کی اجارہ داری چیلنج کررہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حق کے حصول اور بااختیار بلدیاتی حکومتوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم میں بھرپور انداز میں رائے کا اظہار کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی قانون جماعت اسلامی فیصل ا باد کا اظہار
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔