ایک اولوالعزم سپاہی اور عظیم قائد؛ شیخ شوکت علی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260118-03-4
ڈاکٹر شیخ عبدالمالک
سابق امیر ضلع بدین مرحوم شیخ شوکت علی 12 جنوری 2026 بروز پیر کی صبح مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ اِنَّا لِلّہِ وَاِنَّااِلَیہِ رَاجِعونَ، شیخ شوکت علی صاحب مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کے شیدائی تھے۔ تحریکی لٹریچر پڑھ کر جماعت میں آئے اور پھر ان کی ٹیلرنگ کی دوکان جماعت اسلامی کا دفتر بن گئی۔ اپنے گھر پر جماعت کے بڑے بڑے پروگرام منعقد کرتے اور مرکزی اور صوبائی قائدین کو بلاتے۔ تفہیم القرآن جماعتی لٹریچر، جسارت، ترجمان القرآن، ایشیا، فرائیڈے اسپیشل خود بھی پڑہتے دوسروں کو بھی پڑھاتے۔ وہ سندھ میں جماعت اسلامی کی چلتی پھرتی دعوتی تصویر تھے۔ مالی تنگی اور مخالفت کی شدید ترین مشکلات کا ہنستے مسکراتے ساری زندگی بہادری اور صبر و تحمل کے ساتھ مقابلہ کیا لیکن ہر آزمائش ان کے ایمان میں اضافے کا سبب بنتی۔ مہمان نوازی میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا ان کا دستر خوان انتہائی وسیع رہا۔ ان کے صاحبزادگان عبد الخالق شیخ اور حافظ عبد المنان شیخ بھی ماتلی میں جماعت اسلامی کے ارکان میں ہیں۔
ان کے بڑے بیٹے ماتلی کے معروف ڈاکٹر عبدالمالک پیما بدین کے ذمے دار ہیں اور ماتلی جماعت کے روح رواں ہیں۔ پوتے پوتیاں بھی تحریک کا اثاثہ ہیں۔ شیخ شوکت علی لین دین، رہن سہن اور معاملاتِ زندگی میں اللہ کے ولی تھے۔ بڑھاپے اور ضعف کے باوجود بستر پر لیٹنا اور آرام کرنا انہیں بالکل پسند نہ تھا، دن بھر افراد سے ملاقاتیں کرنا اور جماعت اسلامی کی سرگرمیوں پر گفتگو کرنا ان کا مشغلہ تھا۔
شیخ شوکت علی جماعت اسلامی سندھ کے ان پہلے معزز ارکان جماعت میں شامل تھے جنہوں نے سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اپنے آپ کو مولانا سید مودودی کا بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر بندوں کے ربّ کی طرف لے جانے کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں کبھی سستی نہیں کی۔ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے لٹریچر سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ پوری زندگی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ سے محبت وفا داری اور دین اسلام کے احکامات کو سامنے رکھتے ہوئے خوف خدا کے ساتھ گزاری۔ وہ جماعت اسلامی ماتلی کے 23 سال امیر کی حیثیت سے جماعت کی دعوت و تبلیغ کا کام کرتے رہے ان کی اس محنت نے ماتلی کے ساتھ ساتھ ضلع بدین میں ایک زبردست ہلچل مچادی۔ جماعت اسلامی کا پیغام لوگوں کے دلوں میں اُترنا شروع ہوا تو جماعت کے کارکنوں اور ارکان میں تیزی سے اضافہ ہوا تو شیخ شوکت علی نے جماعت اسلامی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کو ماتلی و ضلع بدین میں بڑے پیمانے پر جماعت کے پروگرامات میں مدعو کیا اور لوگوں میں جماعت اسلامی پاکستان کے منشور (اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام) سے باور کرانے میں ان کا کردار ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ ان کی جماعت کے کارکنوں اور قائدین سے محبت کے ساتھ ساتھ مہمان نوازی کا کوئی ثانی نہیں تھا ان کی اولاد بھی شانہ بشانہ مہمانوں کی خدمت میں پیش پیش رہتی تھی، ان کی زندگی ہمیشہ خوف خدا میں دین اسلام کے نفاذ جدو جہد کرتی نظر آتی تھی اور لوگوں میں خیرخواہی، معاشرے کی برائیوں کے خاتمے، اللہ اور اس کے رسول اللہؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے معاشرے میں جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت ان کا اولین ٹارگٹ تھا۔ ان کا شمار جماعت اسلامی پاکستان کے قدیم ارکان میں ہوتا تھا۔ ان کا شمار میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد، سید منور حسن، مولانا جان محمد بھٹو، عبدالوحید قریشی جیسے باکرادر لوگوں میں ہوتا تھا۔ یہ خاص لوگ جماعت اسلامی کا بہت بڑا سرمایہ تھے جن کے جانے سے نہ صرف جماعت بلکہ ہمارا معاشرہ نیک لوگوں سے محروم ہوتا جارہا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ ہم سب کو ان کی زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے نہ صرف جماعت اسلامی کے اس عظیم کارواں کا ہراول دستہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین) بلکہ اپنی پوری زندگی ان باکردار مجاہد لوگوں کی زندگیوں کو دیکھتے ہوئے ان جیسی زندگیاں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں جماعت اسلامی شیخ شوکت علی جماعت کے کے ساتھ
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔