data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک :امریکا کی معروف کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرِ معاشیات جیفری سیکس نے ایران میں حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو درپیش معاشی مشکلات اور بدامنی کسی داخلی ناکامی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک منظم بیرونی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اس وقت ایک غیر معمولی، پُرتشدد اور سفاک کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کا مقصد ایرانی ریاست کو کمزور کرنا اور بالآخر رجیم چینج کی راہ ہموار کرنا ہے۔

پروفیسر جیفری سیکس نے سخت الفاظ میں مین اسٹریم امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خریدا ہوا اور جانبدار میڈیا مسلسل یہ بیانیہ پھیلا رہا ہے کہ ایرانی حکومت نے معیشت پر کنٹرول کھو دیا ہے جبکہ یہ حقیقت جان بوجھ کر چھپائی جا رہی ہے کہ ایرانی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان امریکا کی عائد کردہ پابندیوں نے پہنچایا ہے، معاشی پابندیاں دراصل جنگ کی ایک شکل ہیں، جن کا ہدف حکومت سے زیادہ عام شہری ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح عوام سے یہ جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام پر ظلم کر رہی ہے جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ بیرونی دباؤ، اقتصادی محاصرہ اور مسلسل سیاسی مداخلت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پروفیسر سیکس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی اصل حکمتِ عملی یہ ہے کہ ایرانی عوام کے لیے روزمرہ زندگی کو جتنا ممکن ہو سکے بدتر بنایا جائے تاکہ اندرونی بے چینی کو ہوا دے کر نظام کی تبدیلی کو ممکن بنایا جا سکے۔

معروف امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کی پالیسیاں نہ تو جمہوریت لاتی ہیں اور نہ ہی استحکام، بلکہ پورے خطے کو عدم تحفظ، انتشار اور انسانی بحران کی طرف دھکیل دیتی ہیں، ایران کے معاملے میں بھی وہی پرانا نسخہ آزمایا جا رہا ہے جو ماضی میں دیگر ممالک کے خلاف استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کے سینیئر سیاست دان اور بین الاقوامی امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے پروفیسر جیفری سیکس کے بیان کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

انہوں نےکہا کہ ایران کے بارے میں مغربی میڈیا اس قدر کمزور، جعلی اور خریدا ہوا ہو چکا ہے کہ وہ سچ بتانے سے انکار کر رہا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین کے مطابق ایسے حالات میں پروفیسر سیکس جیسے آزاد خیال اور دیانت دار ماہرین کی آواز عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہے کہ ایرانی جیفری سیکس کہا کہ رہا ہے

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران