City 42:
2026-06-02@23:35:03 GMT

رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 جنوری کو ہو گا

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک:ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہونے اورافراط زرکی شرح قابو میں سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گھٹنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 جنوری کو کرے گا۔

مقامی تحقیقی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں 80 فیصد شرکا نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کی توقعات کا اظہارکیا ہے، کوکم کرے گا۔

ریسرچ ادارے کے سروے میں 56 فیصد شرکا نے پالیسی ریٹ میں میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا اظہارکیا ہے،جبکہ 15فیصد شرکاکاموقف ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سودمیں ایک فیصدکمی کرے گا۔

 جی میل ایڈریس کی تبدیلی کا فیچر متعارف  

سروے کے 20فیصد شرکا نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کاامکان ظاہرکیا ہے جبکہ 5فیصد شرکا نے شرح سودمیں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کی رائے دی ہے۔

 سروے کے صرف 3فیصد شرکا نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 75 بیسز پوائنٹس کم ہونے کی توقعات کااظہارکیاہے، واضح رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 15دسمبر کو 50بیسز پوائنٹس شرح سودکم کی تھی۔

سروے کے 49فیصد شرکانے جون 2026 تک شرح سود 10فیصد پر برقراررہنے کی رائے دی ہے، جبکہ 46فیصد شرکا نے جون 2026 تک شرح سود 10فیصد سے کم ہونے کی رائے دی ہے۔

باغبانپورہ: گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی  

سروے رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ روپے کی قدر میں تسلسل سے بہتری، ترسیلات زر کا بڑھنا، مہنگائی میں کمی، شرح سودکو 10.

5فیصد سے کم کرسکتی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی شرکا نے

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔ 

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی