کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کی ترجمان نے کہا ہے کہ گل پلازے میں لگی آگ پر 40 فیصد تک قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے کے عمل میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں، ہر چیز پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ادارے، پاک بحریہ، کے ایم سی کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، فائر فائٹرز پلازے میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ سے 5 لوگ جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، کچھ زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے، اولین کوشش ہے کہ آگ پر فوری قابو پایا جاسکے، یہ تیسرے درجے کی آگ ہے، پلازے میں کیمیکل،کپڑا اورپلاسٹک اشیا موجود ہیں، ریسکیو، فائربریگیڈ عملہ، وفاقی و صوبائی ادارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ ریسکیو عملے نے بتایا ہے آگ پر 40 فیصد تک قابو پایاجاچکا، اس وقت تین ہائیڈرنٹ پانی پہنچانے میں مصروف عمل ہیں، ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن کی کنسٹرکشن جاری ہے، پانی کے ٹینکرز کو تھوڑا دور سے آنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پلازے میں موجود 7دروازوں میں سے صرف 2کھلے تھے، جس کی بھی غفلت ہوگی اس کیخلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین بلاول بھٹو نے خود وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی اورہدایات جاری کیں، ہر چیز پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، منعم ظفر ہر چیز پر سیاست کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پلازے میں

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ