سٹی42: میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ریلوے کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں، جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے پہنچی۔ علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ جبکہ پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ لیٹ رہی۔

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازیں شدید متاثر

اسی طرح گرین لائن ایکسپریس 50 منٹ اور قراقرم ایکسپریس 40 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ جعفر ایکسپریس 30 منٹ جبکہ کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ لیٹ رہی۔رحمان بابا ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ اور عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر سے روانہ اور پہنچی۔

اس کے علاوہ میانوالی ایکسپریس بھی 2 گھنٹے 50 منٹ لیٹ رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر احتیاطی تدابیر کے تحت ٹرینوں کی رفتار کم رکھی گئی، جس کے باعث شیڈول متاثر ہوا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ غیر یقینی صورتحال برقرار

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 شدید دھند کے باعث ایکسپریس 1 گھنٹہ

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا