جنید صفدر کی دعوت ولیمہ: جاتی امرا کے باہر فول پروف سکیورٹی، مہمانوں کی آمد جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
سٹی42: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب کے لیے جاتی امرا کے باہر فول پروف سکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دعوتِ ولیمہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شرکت کریں گے جبکہ وفاقی و صوبائی وزراء، سینیٹرز اور دیگر سیاسی شخصیات کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی مہمان شریک ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اور روزگار کی فراہمی، ہزاروں خاندان مستفید
تقریب کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں جن میں پارکنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔ جاتی امرا کے باہر ایک ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے الگ انتظام کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔