بگ بیش لیگ میں اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان رن نہ لینے کا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کے اسٹرائیک نہ دینے کے معاملے کو بابر اعظم نے توہین قرار دیا، سڈنی سکسرز کے بابر اعظم چینجنگ روم میں رہے، کسی سے نہیں ملے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ساتھی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کے رویے سے بابراعظم نے بے عزتی محسوس کی اور وہ غصے میں آ گئے، بابر اعظم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کے لیے نہیں آئے۔

بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑیوں سے خود کو الگ کر لیا تھا، انہوں نے حیران کن غصے کا مظاہرہ کیا، کوچ نے بھی اس دوران بات کرنے کی کوشش کی۔

آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو 10ویں اوور میں ہی بتا دیا تھا کہ وہ پاور سرج اوور کی پہلی بال کھیلیں گے، اسٹیو اسمتھ نے اس اوور میں 32 رنز بنائے تھے جس پر بابر اعظم نے خوشی کا اظہار نہیں کیا تھا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے بابر اعظم کے باؤنڈری کو بیٹ مارنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ بھی محسوس کر رہے ہوں اس کا اظہار نہ کریں، یہ ٹیم کے ماحول کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ وہ کہاں چلے گئے تھے لیکن میچ کے بعد گراؤنڈ میں نہ آنا اچھا نہیں لگا، بابر اعظم کو خوش ہونا چاہیے تھا کہ ٹیم کے لیے حکمت عملی اچھی رہی۔

مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ نے بھی بابر اعظم کو غلط قرار دے دیا۔

مائیکل وان نے کہا کہ ٹیم سپورٹ میں بعض اوقات ایسے فیصلے ہوتے ہیں جو آپ کو اچھے نہیں لگتے۔

ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ مجھے یہ سب دیکھ کر مایوسی ہوئی وہ ایک کلاس پلیئر ہیں وہ ٹورنامنٹ میں بہت اچھے رہے ہیں، جس طرح آؤٹ ہو کر باہر گئے، انہوں نے گراؤنڈ میں موجود بچوں کو ٹیم ورک اور اسپورٹس مین شپ سکھانے کے لیے کیا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ دو روز سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں سڈنی سکسرز کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر رن لینے سے انکار کیا تھا۔

بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے رن نہ لینے پر ناخوش تھے اور آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری لائن کو بیٹ مار کر ناگواری کا اظہار بھی کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: آسٹریلوی میڈیا بابر اعظم کے اسٹیو اسمتھ کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف