گل پلازہ آتشزدگی: صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا اظہارِ افسوس، فوری امداد کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کریں،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گل پلازہ آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن میں تمام محکمے باہمی تعاون سے کام کریں اور متاثرہ تاجروں و دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کے ساتھ ان کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی شدید آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ کی شدت کے باعث پلازہ کے بعض حصے منہدم ہو گئے اور ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل حالات میں جاری رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا اظہار کیا گل پلازہ
پڑھیں:
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔
چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟