گل پلازہ سانحہ: جماعت اسلامی کا اظہارِ افسوس، سندھ حکومت پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوءے کہا ہے کہ گل پلازہ کا سانحہ انتہائی دلخراش ہے، ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔
امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے رات 2:30 بجے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کی نگرانی کی، اس موقع پر امیر ضلع اور الخدمت کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان کی روک تھام کے لیے مؤثر انتظامات کا فقدان شدید تشویش کا باعث ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو فوری طور پر مزید تیز کیا جائے، متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے سانحہ گل پلازہ میں جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کی، 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، یہ سوالیہ نشان ہے کہ سندھ حکومت کہاں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے کاروباری مراکز فائر ٹریپ بن چکے ہیں اور فائر بریگیڈ کے انتظامات مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔
محمد فاروق نے کہا کہ ناکافی انتظامات کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں، جس کے نتیجے میں آگ بے قابو ہو گئی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے،جب ٹیکس لیتے ہو تو سہولیات بھی دو مگر افسوس کہ کاروباری طبقے کے لیے سہولیات صفر ہیں اور حکمرانوں کو صرف ٹیکس کی فکر ہے۔
محمد فاروق نے اعلان کیا کہ جماعتِ اسلامی تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد فاروق نے گل پلازہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔