چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز


اسلام آباد: (سب نیوز)

چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، متعدد افراد کے زخمی ہونے اور درجنوں دکانوں کے جل کر خاکستر ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ گل پلازہ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ نہایت دلخراش ہے، جس میں کئی خاندان اپنے پیاروں سے محروم ہو گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں گل پلازہ کی متعدد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکی ہیں جس سے تاجروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے۔
۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہری علاقوں میں فائر سیفٹی کے مؤثر انتظامات اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی؛ گل پلازہ میں لگی آگ تاحال بے قابو، عمارت کے دو حصے زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی کراچی؛ گل پلازہ میں لگی آگ تاحال بے قابو، عمارت کے دو حصے زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، آج نہیں توکل مزید صوبے بنانے ہی پڑیں گے: مصطفی کمال چیئرمین سینیٹ و دیگر اہم شخصیات کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے تعزیت گزشتہ سال مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 افراد بیرون ملک بھجوائے گئے جس طرح سندھ نے کارکردگی دکھائی دیگر صوبے بھی دکھائیں، شرجیل میمن افغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ گل پلازہ میں کا اظہار کہا کہ

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی