اسلام آباد:

چھوٹے بچوں کی طرف سے سوشل میڈیا ایپس کے حد سے زیادہ اور بغیر نگرانی استعمال پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا گیا۔

سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ افسر سینیٹر شیری رحمان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس لیکیج دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

سینیٹر فلک ناز نے چھوٹے بچوں کی طرف سے سوشل میڈیا ایپس کے حد سے زیادہ اور بغیر نگرانی استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا مسئلہ ہے، اس پر قومی سطح پر بحث ہونی چاہیے۔

پریذائیڈنگ افسر شیری رحمان نے کہا کہ یہ معاملہ اہمیت کا حامل ہے اسے آئی ٹی کمیٹی کو نہیں بھیجا جاسکتا، اس میں بہت ساری وزارتیں شامل ہیں، چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر اس معاملہ پر اسپیشل کمیٹی تشکیل دینی چاہئے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ بہت حساس نوعیت کا معاملہ ہے، اس پر وزارت قانون کو بھی رائے دینی ہوگی، میں سمجھتی ہوں اس حوالے سے ایک اسپیشل کمیٹی بنائی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے نو منتخب سینیٹر عابد شیر علی نے حلف اٹھا لیا، وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے سینیٹ میں انتقال ریلویز ترمیمی بل 2025 پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ سینیٹ کا اجلاس پیر شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان