جیکو نے پاکستان میں سستی ترین ہائبرڈ گاڑی متعارف کروا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
پاکستان میں ہائبرڈ ایس یو ویز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے درمیان جیکو نے اپنی سب سے سستی ہائبرڈ ایس یو وی جے 5 متعارف کرا دی ہے۔ نشات گروپ کی معاونت سے لانچ کی گئی یہ گاڑی سیڈان اور ایس یو وی کے درمیان قیمت کے فرق کو کم کرنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی، بہتر فیول ایوریج اور پریمیم سہولیات کو نسبتاً مناسب قیمت میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کے خریداروں کے لیے بڑی خبر، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
جیکو جے 5 ایک سیلف چارجنگ ہائبرڈ ہے جس میں ایک اعشاریہ 5 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن کو ایک اعشاریہ 83 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ کمپنی اس ٹیکنالوجی کو سپر ہائبرڈ سسٹم کا نام دیتی ہے، جو چیری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی دو ویرینٹس میں دستیاب ہے، جن میں کمفرٹ اور پریمیم شامل ہیں۔
ڈیزائن کے حوالے سے جیکو جے 5 کا فرنٹ خاص طور پر رینج روور ایووَک سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔ واٹر فال اسٹائل فرنٹ گرِل، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، 18 انچ الائے ویلز، روف ریلز، چھپے ہوئے ڈور ہینڈلز اور جدید بمپر اسے مہنگی ایس یو ویز جیسی روڈ پریزنس دیتے ہیں۔ گاڑی میں مناسب بوٹ اسپیس موجود ہے، اگرچہ اسپیئر وہیل کی بجائے ٹائر ریپئر کٹ فراہم کی گئی ہے۔ پریمیم ویرینٹ میں پاورڈ ٹیل گیٹ اور 60:40 اسپلٹ ریئر سیٹس عملی استعمال کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
اندرونی حصے میں ڈوئل ٹون گرے کلر اسکیم، سوفٹ ٹچ میٹیریل اور کاربن فائبر طرز کی ٹرم استعمال کی گئی ہے۔ کیبن میں 36 رنگوں کی ایمبینٹ لائٹنگ اور جدید ڈیش بورڈ ڈیزائن موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ بی سیگمنٹ ایس یو وی ہونے کے باوجود کشادہ محسوس ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھاری ٹیکس: ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ متوقع
ٹیکنالوجی کے لحاظ سے گاڑی میں 13.
سیفٹی کے میدان میں جیکو جے 5 کو اپنی کلاس میں نمایاں قرار دیا جا رہا ہے۔ اس میں 6 ایئر بیگز، 540 ڈگری کیمرا سسٹم، فرنٹ کولیژن وارننگ، ایمرجنسی بریکنگ، ایڈاپٹو کروز کنٹرول، لین ڈیپارچر وارننگ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ، ریئر کراس ٹریفک الرٹ اور ڈرائیور فیٹیگ مانیٹرنگ جیسی جدید خصوصیات دی گئی ہیں۔
کارکردگی کے لحاظ سے گاڑی 221 ہارس پاور اور 295 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی فیول ایوریج تقریباً 18 کلومیٹر فی لیٹر ہے، جبکہ 51 لیٹر کے فیول ٹینک کے ساتھ ایک بار فل ہونے پر 950 کلومیٹر تک کا سفر ممکن ہو سکتا ہے، تاہم اصل ایوریج کا اندازہ عملی استعمال کے بعد ہی ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی نے نئی ایلانٹرا ہائبرڈ گاڑی متعارف کرا دی
پاکستانی مارکیٹ میں جیکو جے 5 کو سب سے سستی ہائبرڈ ایس یو وی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ کمفرٹ ویرینٹ کی قیمت 66 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ پریمیم ویرینٹ کی قیمت 76 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ تعارفی قیمتیں 10 مارچ 2026 تک برقرار رہیں گی۔ خریداروں کے لیے ایم سی بی کے ذریعے فنانسنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت ماہانہ اقساط ایک لاکھ 6 ہزار 542 روپے سے شروع ہوتی ہیں، جو قرض کی مدت اور شرائط پر منحصر ہیں۔
مجموعی طور پر جیکو جے 5 ان خریداروں کے لیے ایک مضبوط آپشن کے طور پر سامنے آئی ہے جو سڈان سے اپ گریڈ ہو کر ایس یو وی لینا چاہتے ہیں، مگر فیول ایوریج اور آرام پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔ اگرچہ حتمی رائے کے لیے تفصیلی روڈ ٹیسٹ ضروری ہے، تاہم ابتدائی تاثر میں یہ گاڑی پاکستان کی سب کومپیکٹ ہائبرڈ ایس یو وی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان جیکو سستی گاڑی نشات گروپ ہائبرڈ گاڑی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان جیکو سستی گاڑی نشات گروپ ہائبرڈ گاڑی ہائبرڈ ایس یو ہائبرڈ گاڑی کی گئی ہے جیکو جے 5 گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :