کوٹ مومن: فوتگی پر جانیوالی فیملی کو حادثہ، گاڑی نہر میں جا گری، 14 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
سرگودھا+فیصل آباد+ گوادر +اسلام آباد+سانگلہ+نوشہرہ ورکاں+فیروز والہ (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) دھند کے باعث المناک ٹریفک حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت فوتگی پر جانے والے خاندان کے 14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 مسافرگوادر ٹریفک حادثے میں دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن کے گاؤں گھلاپور بنگلہ کے قریب دھند کے باعث مزدا ٹرک بے قابو ہوکر پل سے نیچے گھلا پور نہر میں جاگرا۔ جس میں راولپنڈی کے خاندان کے 23 افراد، فیصل آباد فوتگی پر جانیوالے سوارتھے۔ آدھی رات کو المناک حادثہ کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت خاندان کے14 افراد مصری خان، حلیمہ بی بی، یاسین، سونیا بی بی، پٹھانی بی بی، اڑھائی سالہ ہانیہ، امن فاطمہ، رانی بی بی، دو سالہ حارث، وسیم عباس، دو سالہ اوزین فاطمہ، دو سالہ ثقلین رضا، چھ سالہ حور مظہر، سولہ سالہ آمنہ ممتاز جاں بحق جبکہ متعدد افراد شمیم لیاقت، پروین وسیم عباس، نازیہ ظہیر عباس، حسنین عباس، ظہیر عباس، ممتاز، کاشف، ندیم عباس شدید زخمی ہو گئے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے نعشیں ورثا کے سپرد کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار کیا اور کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔ دریں اثناء گوادر میں ہڈگوٹھ کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء کوٹ مومن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 14 افراد کی میتیں آبائی گاؤں تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ چک نمبر 364 گ ب میں پہنچا دی گئیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سرگودھا اور ماڑہ کے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل میں بھلیر روڈ پر باجوہ فلور ملز کے قریب آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم میں موٹرسائیکل سوار 20 سالہ شہروز جاں بحق ہو گیا۔ نوشہرہ ورکاں گوڑھی گاؤں کا رہائشی 17 سالہ حسنین موٹرسائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا جانے پر دم توڑ گیا، فیروز والہ تھانہ صدر کے علاقہ موٹروے انٹرچینج کے نزدیک دو منی ٹرکوں کے کار کے تصادم میں کار سوار فیاض جاں بحق ہو گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جاں بحق ہو
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک