پارلیمانی سیکریٹری بلوچستان سنجے کمار پنجوانی کو مسلح افراد نے لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
کوئٹہ میں بلوچستان کے پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کو مسلح افراد کی ڈکیتی کا نشانہ بن گئے، ملزمان موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شکار پور: کچے کے ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو شہید کردیا
سنجے کمار کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 15 تھی، جنہوں نے اچانک انہیں گھیر لیا اور اسلحے کے زور پر واردات انجام دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان مختصر وقت میں ڈکیتی کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شکار پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر غالب ڈومکی زخمی، 2 گارڈز ہلاک
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان اسمبلی پاکستان پولیس حملہ ڈکیتی سنجے کمہار مسلح افراد.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان اسمبلی پاکستان پولیس حملہ ڈکیتی سنجے کمہار مسلح افراد
پڑھیں:
چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔