کھیرے کے صحت بخش فوائد: جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کا قدرتی ذریعہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:کھیرے کو عام طور پر سلاد یا سادہ سبزی سمجھا جاتا ہے تاہم ماہرینِ غذائیت کے مطابق کھیرے کے بے شمار طبی فوائد ہیں جو اسے روزمرہ خوراک کا اہم حصہ بناتے ہیں، خاص طور پر گرم موسم میں کھیرے کا استعمال جسم کو ٹھنڈا رکھنے اور پانی کی کمی سے بچانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کھیرے میں تقریباً 95 فیصد پانی پایا جاتا ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گرمی، بخار یا زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں کھیرے کا استعمال مفید سمجھا جاتا ہے، اس میں موجود قدرتی فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور قبض جیسی عام شکایات سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
کھیرے میں وٹامن سی، وٹامن کے، پوٹاشیئم اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں، وٹامن کے ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے مفید ہے جبکہ پوٹاشیئم بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے، باقاعدگی سے کھیرے کا استعمال دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ جلد کی صحت کے حوالے سے بھی کھیرے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنے سے سوجن اور تھکن میں کمی آتی ہے، جبکہ اس کا رس جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح کھیرے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بڑھاپے کے اثرات کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی کھیرہ ایک بہترین انتخاب ہے، کیونکہ اس میں کیلوریز کم اور پانی زیادہ ہوتا ہے، جس سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور غیر ضروری کھانے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ کھیرے کو روزمرہ غذا کا حصہ بنایا جائے، تاہم اسے اچھی طرح دھو کر استعمال کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔ مجموعی طور پر کھیرہ ایک سادہ مگر صحت بخش غذا ہے جو انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں مدد دیتا ہے کے لیے
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی