ملاکنڈ، بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل، صحن میں دفنادیا، ملزمہ گرفتار، آلہ قتل برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
ملاکنڈ (نیوزڈیسک)سخاکوٹ میں بیوی نے شوہرکو قتل کرکے گھر کے صحن میں دفنادیا۔ شامل تفتیش بیوی نے اعتراف جرم کرلیا۔
ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں لطف الرحمن نامی شہری کئی روز سے لاپتہ تھے۔ ان کے بھائیوں نے لاپتہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔ ملاکنڈ لیویز نے واقعے کی تفتیش شروع کی اور ان کی بیوی کو شامل تفتیش کیا۔
تفتیش میں ملزمہ نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔ لیویز نے ملزمہ کی نشاندہی پر ان کے گھر کے اندر کھدائی کی اور لاش نکال لی۔
قتل میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ واقعے تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔