غزہ امن بورڈ میں شرکت کے لئےڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم پاکستان کو دعوت
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شرکت کی دعوت دے دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو صدرِ امریکا کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت موصول ہو گئی ہے، غزہ میں قیام امن کے لے لے پاکستان کی شمولیت جاری رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے عالمی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ فلسطین کے مسئلے کا پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن بنایا جا سکے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے لیے سفارتی، انسانی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون جاری رکھے گادنیا نے فلسطین پر پاکستان کے مستقل اور اصولی مؤقف کو تسلیم کر لیا۔
ذرائع کے مطابق غزہ فلسطین میں جنگ کے خاتمے، انتظامی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے GPP (Gaza Peace Plan) اور اس کے تحت Peace Board / Board of Peace جیسے مجوزہ انتظامی و سفارتی اقدامات زیرِ بحث ہیں۔
اسی تسلسل میں صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کیے ہیں تاکہ وہ اس مجوزہ Peace Board کا حصہ بنیں اور جنگ بندی کے بعد داخلی استحکام، امدادی کارروائیوں، بنیادی سہولیات کی بحالی، اور طویل المدتی سیاسی حل کی سمت میں مشترکہ کوششوں میں شریک ہوں۔
وزیراعظم پاکستان کو بھی اس مجوزہ بورڈ میں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ یہ خبر نہ صرف انتہائی مثبت ہے بلکہ ایک کامیاب سفارتی پیش رفت بھی ہے۔
وزیراعظمِ پاکستان کو ایسے عالمی پلیٹ فارم کے لیے دعوت ملنا اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ، سفارتی وزن اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعظم پاکستان پاکستان کو کے لیے
پڑھیں:
ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر ’چولپون آتا‘ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ روایتی گروپ فوٹو میں شرکت کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 is participating in the SCO Council of Foreign Ministers Meeting in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, today. He joined fellow Foreign Ministers of the SCO Member States for the traditional family photograph… pic.twitter.com/l0EDKploEP
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 24, 2026
ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی امن و استحکام، سیکیورٹی، دہشتگردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط، تجارت، علاقائی رابطہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے دوران رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب
پاکستان کا مؤقف ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون، امن، اقتصادی ترقی اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کرغزستان