امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا عظیم کامیابی ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا عظیم کامیابی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا عظیم کامیابی ہے اور اس دعوت سے پاکستان کاعالمی وقاراورکرداردنیاکےسامنےآیاہے۔ ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت دی ہے: ترجمان دفتر خارجہ
انہوں نے کہا کہ یہ عظیم سفارتی کامیابی اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی کوششوں اورجدوجہدکانتیجہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیرنےجس طرح فلسطینیوں کی ترجمانی کی وه قابل فخرہے۔طاہراشرفی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اس دعوت کو قبول کرکے پاکستان کے اہل فلسطین کیلئے کردارکوآگے بڑھائیں۔
تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے 7 مطالبات، کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔