اسلام آباد:

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جس طریقے سے سندھ نے کارکردگی دکھائی باقی صوبوں کو بھی دکھانی چاہئے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست کا کردار یہ رہ گیا ہے کہ ہم ایک دوسرے پر تنقید کریں، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل ایوان صدر میں سندھ کے منصوبوں پر بریفنگ دی، کچھ لوگوں نے بریفنگ کے مقام پر تنقید کی، ایوان صدر سب کا ہے اسی لیے ہم نے اس مقام کے لیے درخواست کی تھی، ایوان صدر میں مختلف اداروں کی تقاریب منعقد ہوتی رہتی ہیں، رانا ثنا اللہ صاحب نے جو تنقید کی ہے وہ مناسب بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بریفنگ کے دوران سائبر نائف پر جو بات کی پوری دنیا میں گیارہ ممالک میں یہ سہولت ہے، ہمارے ملک میں حکومت سندھ اس پروجیکٹ کو لیڈ کر رہی ہے اور یہ علاج مفت دے رہی ہے، پوری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایسی سروسز دے رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول نے سیلاب کے دوران کہا تھا کہ وہ بے گھروں کو گھر بنا کر دینا چاہتے ہیں، ہم 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیں، پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال حکومت سندھ کی طرف سے ملتی ہے۔ سندھ میں پورے ملک سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں، آپ سندھ کے اسپتالوں میں جائیں گے تو آپ سے ڈومیسائل نہیں مانگا جائے گا، ہم نے 2.

9 ملین لوگوں کا مفت علاج کیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تھر کول میں ایک ارب ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں، کوئلے کے سب سے زیادہ ذخائر تھر پارکر میں ہیں، تھر پارکر سے جو بجلی بن رہی وہ نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے، حکومت سندھ نے جو کام کیے یہ صرف ایک شخص کے لیے نہیں تھے، یہ کام اس لیے کیے گئے ہیں کہ اس سے پورے پاکستان کو فائدہ ہو۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح کی بریفنگ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے دی وہ بیرون ممالک بھی دی جائیں، ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ ہمارے ملک کو قدرتی معدنیات سے اللہ نے نوازا ہوا ہے۔ بیشتر لوگوں نے بلاول بھٹو کی بریفنگ کو سراہا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا ایونٹ ہوا، اس بریفنگ میں سفارتکاروں کے علاوہ بزنس کمیونٹی بڑی تعداد میں شامل تھی، یہ ملک ہم سب کا وطن ہے کوشش کریں مثبت چیزوں کو اجاگر کریں اور پاکستان کا ایک اچھا نقشہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سندھ میں خوش آمدید کہا گیا، ان سے کچھ چیزیں طے ہوئی تھیں جن پر وہ پورے نہیں اترے، سی ایم خیبر پختونخوا پرسوں دوبارہ سندھ آئے تھے، انکو کسی چیز کسی کام سے روکا نہیں گیا، انکے پاس آئینی عہدہ ہے اسکے مطابق انکو عزت دی۔ کچھ سیکورٹی خدشات تھے جن پر ہمیں عمل کرنا ضروری تھا۔

Tagsپاکستان

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل نے کہا کہ

پڑھیں:

بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔  اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو