کراچی میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا بحران ختم نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
کراچی میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا بحران ختم نہ ہوسکا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالجنید کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم غذائیت سے خالی ہے جسے نئی گندم کے ساتھ مکس کرکے جو آٹا تیار کیا جارہا ہے وہ بلحاظ قیمت عوام کی دسترس سے باہر ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو گندم کی ترسیل میں تاخیر نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں کو مزید مہنگا کرگیا ہے۔
کراچی کی تھوک وخوردہ مارکیٹوں میں آٹا مزید مہنگا ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے۔ عبدالجنید کے مطابق سندھ حکومت سے ملنے والی تین سال کی پرانی گندم غذائیت نہیں رکھتی ہے، سرکاری گندم کو غذائیت کے قابل بنانے کیلئے نئی گندم کی ملاوٹ کی جارہی جس سے پیداواری لاگت اور قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔
کراچی کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کی ترسیل بروقت نہ ہونے سے متعلق تفصیلات سے بھی کمشنر کراچی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ عبدالجنید کے مطابق فلور ملوں کو گندم کی بروقت ترسیل کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری گندم وقت پر نہ ملنے سے بھی آٹے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں، پرانی سرکاری گندم کے نرخ 80روپے فی کلوگرام اور اس میں شامل کی جانے والی نئی گندم کی قیمت 110روپے فی کلوگرام ہے لہذا تھوک مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی سستی نہیں ہوسکتی جبکہ ریٹ کا تعین خود ساختہ ہوتا ہے۔
دوسری جانب سے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین روف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی آٹے کی قیمتوں کی نئی فہرست کا اجراء اگرچہ آئندہ ایک سےدو روز میں کریں گے لیکن اوپن مارکیٹ میں گذشتہ 4ماہ کے دوران فی کلوگرام آٹا 55روپے سے بڑھ کر 110روپے کہ سطح پر آگیا ہے۔
سندھ کی گندم کے پی کے اور بلوچستان جارہی ہے لہذا ڈیمانڈ بڑھنے کی صورت میں اوپن مارکیٹ میں فی کلوگندم 110 سے 125 روپے ہوجائیگی۔
روف ابراہیم کے مطابق کراچی میں فائن آٹے کی قیمت بڑھ کر 145روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ کے پی کے میں 160روپے اور بلوچستان میں 155روپے فی کلوگرام تک آٹے کی قیمت پہنچ سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فلور ملز تھوک مارکیٹ کو 90روپے فی کلو کا آٹا 113روپے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ تھوک مارکیٹوں میں فی کلو ڈھائی نمبر آٹا 115روپے اور فائن آٹا 120روپے میں مل رہا ہے۔ اسی طرح ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 125روپے اور فائن آٹا 130روپے میں فروخت ہورہا ہے، روف ابراہیم کے مطابق کمشنر کراچی نے تھوک میں ڈھائی نمبر آٹا 94روپے اور ریٹیل مارکیٹ میں 98روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل آٹے کی قیمتوں سرکاری گندم آٹے کی قیمت فی کلوگرام مارکیٹ میں کراچی میں کے مطابق گندم کی
پڑھیں:
فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
پُرتعیش گاڑیاں بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی منظرِ عام پر آتے ہی شدید تنقید کی زد میں آ گئی، جس کے اثرات کمپنی کی مارکیٹ پوزیشن پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
’لُوچے‘نامی اس نئی الیکٹرک گاڑی کو معروف ڈیزائنر سر جونی آئیو کے تخلیقی وژن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اطالوی زبان میں ’لُوچے‘ کا مطلب ’روشنی‘ ہے۔ تاہم، گاڑی کا ڈیزائن اور مجموعی تصور صارفین اور ناقدین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔
فراری کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرائی گئی پانچ نشستوں والی اس الیکٹرک گاڑی کو غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ گاڑی محض ڈھائی سیکنڈ میں صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔ اس کی قیمت 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر، یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 18 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
گاڑی کی تقریبِ رُونمائی میں اٹلی کی اہم شخصیات سمیت ملک کے صدر اور عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم، شاندار تقریب کے باوجود مارکیٹ کا ردِعمل فراری کے لیے حوصلہ افزا ثابت نہ ہو سکا۔
رونمائی کے صرف ایک دن بعد ہی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں آٹھ فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جسے سرمایہ کاروں کی مایوسی اور مارکیٹ کے منفی ردِعمل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ناقدین، سرمایہ کاروں اور بعض سیاسی شخصیات نے بھی گاڑی کے ڈیزائن اور تصور پر سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر اس کے منفرد انداز کو لے کر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں فراری کا یہ قدم تاریخی ضرور ہے، مگر کمپنی کو روایتی اسپورٹس کار کے شوقین صارفین کو قائل کرنے کے لیے مزید محنت کرنا پڑ سکتی ہے۔