data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260119-05-11
میرپورخاص ( نمائندہ جسارت) دو ٹاؤن میں وسائل کی تقسیم کے بعد دونوں ٹاؤنز کارکردگی بری طرح متاثر شہری پریشان ، ملبہ کارپوریشن کے اوپر ڈالنے کی روش برقرار تفصیلات کے مطابق میرپور خاص شہر کی کارپوریشن میں دو ٹاؤن سید خادم علی شاہ اور میر شیر محمد ٹالپر ٹاؤن میں کارپوریشن کی جانب سے کئی ماہ قبل دکانوں وہیکل اور تمام سینٹری انسپیکٹر سوئیپر عملہ دونوں ٹاؤن کے سپرد کردیا گیا تھا جس کے بعد یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کے پاس تمام اختیارات اور ٹاؤن کے چیئرمین کے سپرد صفائی ستھرائی اور دیگر معمالات منتقل ہونے کے باوجود کارکردگی بہتر نا ہوسکی زرائع کے مطابق کارپوریشن کی جانب سے دئیے جانے والے تمام ملازمین سینٹری عملہ مکمل طور پر دونوں ٹاؤنز کو منتقل کیے جانے کے باوجود ٹاؤنز کی کارکردگی سے شہری مطمئن نظر نہیں آتے شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک جانب یوسیز کی حد بندی میں شہری آج کئی سال گزر جانے کے بعد بھی یوسی کے لوگ یہ نہیں جانتے کہ شہری اپنے مسائل کے لیے کس ٹاؤن میں درخواست دیں شہریوں کا کہنا تھا کہ حلقہ بندی اور حد بندی نے شہریوں کو عجیب کشمکشِ میں اب تک پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے ٹاؤنز کی حد بندی اسکی حدود اور یوسیز آج تک کئی سال گزر جانے کے باوجود شہریوں کو سمجھ میں نا اسکی ہے کارپوریشن زرائع کے مطابق تمام سینٹری عملہ اور وہیکل دونوں ٹاؤن میں تقسیم کار فارمولے کے تحت اب دونوں ٹاؤنز کے سپرد ہیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دونوں ٹاو ن ٹاو ن میں ٹاو نز

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش