سلام آباد(نیوزڈیسک)موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی تجارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ غذائی اجناس ، سبزیوں ، خشک میوہ جات اور پلاسٹک سمیت تمام بڑے شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ چاول کی برآمد تو کم ہوکر آدھی رہ گئی۔ خشک میوہ جات کی برآمدات میں سب سے زیادہ 64 فیصد تک کمی ہوگئی۔

حکومت کے ملکی تجارت کو فروغ دینے کے دعووں کی نفی ہوگئی۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بڑے شعبوں کی برآمدات گر گئیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 2025 میں جولائی سے دسمبر تک غذائی اجناس کی برآمدات میں 40.

29 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ان چھ ماہ میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں حجم تقریباً 4 ارب ڈالر تھا ۔

سماء کے پاس موجود دستاویز کے مطابق مالی سال 2025-26 کے پہلے 6 ماہ کے دوران چاول کی برآمدات میں 49.9 فیصد کی بڑی کمی آئی۔ سبزیوں کی برآمد میں 36.8 فیصد جبکہ مقامی خشک میوہ جات کی برآمد میں سب سے زیادہ 63.78 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹرانسپورٹ کے سامان کی برآمدات میں بھی 36.51 فیصد کمی ہوئی۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا دسمبر ، پلاسٹک کے سامان کی برآمد میں 43.66 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں 28.67 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 0.90 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ۔ جس کا حجم 9 ارب 16 کروڑ ڈالر تھا ۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مالی سال کی پہلی ششماہی کی برا مدات میں کی برا مد

پڑھیں:

وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک

استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی