جیکب آباد ،ڈیجیٹل میڈیا مثبت تبدیلی کا موثر ذریعہ ہے،مقررین
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (جسارت نیوز) جیکب آباد میں جے یو آئی کا ڈیجیٹل میڈیا کنونشن،نوجوانوں کو جدید اسکلز سے آراستہ کرنے پر زور،ڈیجیٹل میڈیا مثبت تبدیلی اور باعزت روزگار کا مؤثر ذریعہ ہے، مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا کنونشن ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال جیکب آباد میں منعقد ہوا، جس میں طلبہ، میڈیا سے وابستہ افراد، سول سوسائٹی، مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں، دانشوروں، علما اور ادیبوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کنونشن میں جے یو آئی سندھ کے ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سمیع سواتی، جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغنی انصاری، معروف ڈیجیٹل ایکسپرٹ مفتی حسین احمد آصفی، جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، جے ٹی آئی سندھ کے سابق مرکزی رہنما انجینئر حماد اللہ انصاری سمیت سینئر صحافی عبدالرحمان آفریدی، ڈیجیٹل میڈیا اکٹیوٹس اسداللہ حیدری، محمد یوسف چنا،مولانا عبدالجبار رند، حافظ عبدالوحید بروہی، حاجی محمد عباس بلوچ،حافظ محمد رمضان سومرو،عرفان علی لہر، منیب الرحمن سندھی،اعجاز سندھی، اے پی سی کے محمد شعبان ابڑو، ملاح فورم کے میرانی ،ہیومن رائٹس کے راحیل منگی اور دیگر نے ڈیجیٹل میڈیا کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیے۔ڈجیٹل میڈیا سندھ کے کوآرڈینیٹر محمد سمیع سواتی نے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹل انقلاب کا ہے، جس میں نوجوانوں کے لیے جدید اسکلز حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والا مواد نوجوان نسل کی سوچ اور معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے، اگر مثبت، اخلاقی اور سچ پر مبنی مواد کو فروغ دیا جائے تو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز معاشرتی اصلاح کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں۔جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ کنونشن کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت، اس کے مثبت استعمال اور جدید دور میں معلومات کی مؤثر ترسیل سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ آج ڈیجیٹل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے جس کے ذریعے نوجوان اپنی آواز قومی اور عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پہنچا سکتے ہیں۔ڈجیٹل میڈیا کے ایکسپرٹ مفتی حسین احمد آصفی نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے نوجوانوں کو اظہارِ رائے، تعلیم، آگاہی اور سماجی خدمت کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں، تاہم اس طاقت کا استعمال ذمہ داری اور مثبت سوچ کے ساتھ ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جھوٹی خبروں، منفی پروپیگنڈے اور غیر ذمہ دارانہ مواد سے اجتناب کرتے ہوئے تعمیری اور اصلاحی پیغام کو فروغ دیںکنونشن کے مختلف سیشنز میں تاج محمود انصاری،محکم الدین بروہی،ابصار احد برڑو اور فضل الرحمن مہر نے ڈیجیٹل میڈیا کی عملی اہمیت، سوشل میڈیا کے درست استعمال، آن لائن صحافت، ویڈیو اور تحریری مواد کی تیاری سمیت دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوان ڈیجیٹل میڈیا میں مہارت حاصل کر لیں تو وہ نہ صرف اپنے نظریات کو اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ باعزت روزگار کے مواقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب میں شریک محمد عباس بلوچ،حافظ محمد رمضان سومرو اور دیگر نوجوانوں نے کنونشن کو بروقت اور نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف رہنمائی فراہم کرتی ہیں بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا شعور بھی بیدار کرتی ہیں۔کنونشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل کیریئر، آن لائن مواقع اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق سوالات کیے۔ شرکاء نے کنونشن کو معلوماتی، حوصلہ افزا اور رہنمائی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل کنونشن نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مثبت ڈیجیٹل کلچر کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل میڈیا ا ئی سندھ کے نوجوانوں کو جیکب ا باد جے یو ا ئی سکتے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔