پاکستان میں صحافیوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، ملک یامین اعوان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں صحافیوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ اور ان جیسے دیگر صحافی حق و صداقت کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔ یہ بات روزنامہ سحر اور جی ٹی وی کے چیف ایڈیٹر معروف سینئر صحافی ملک یامین اعوان نے جدہ میں یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے سینئر رکن احسان مغل کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔ ملک یامین اعوان نے مزید کہا کہ صحافی کا اصل کام خبر کو عوام تک پہنچانا اور معاشرتی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی صحافت کے ذریعے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انھوں نے تقریب کے میزبان احسان مغل اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جو ہر بار ان کی آمد پر ایسی خوبصورت محفل کا اہتمام کرتے ہیں، جس کے باعث نہ صرف پرانے دوستوں سے ملاقات کا موقع ملتا ہے بلکہ صحافتی برادری کے ساتھ رشتہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔ تقریب میں سماجی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ جن میں یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان، سینئر رکن سید فہدعلی، حاجی عثمان، پاک اوورسیزمیڈیا فورم کے سرپرستِ اعلیٰ سید مسرت خلیل، چیئرمین چوہدری ریاض گھمن، صدر شعیب الطاف، سینئر رکن مرزا مدثر، شباب بھٹہ اوردیگر شامل تھے۔ احسان مغل نے ملک یامین کوعمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں حق بات کہنا آسان نہیں رہا، مگر ایک سچا صحافی کسی دباؤ کے بغیر سچ لکھنے سے نہیں گھبراتا۔ تقریب سے جہانگیر خان، چوہدری ریاض گھمن اورعدیل نذیر نے بھی خطاب کیا اورعمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد صحافتی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینا بھی تھا۔ قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سینئر صحافی عدیل نذیر نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض جہانگیر خان نے انجام دیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملک یامین
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔