مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، اہم شخصیات شریک
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
فوٹوز: انستاگرام/ مرتضیٰ علی شاہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی تقریب ولیمہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب شریف فارمز، جاتی امرا رائے ونڈ میں ہوئی، تقریب میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے سنہرے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا ہوا تھا، جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں،
دلہا جنید صفدر اپنی دلہن شانزے علی روحیل کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے، دلہا جنید صفدر نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی، دلہن شانزے علی گلابی عروسی لباس میں ملبوس تھیں۔
پنڈال کو بھی دلہن کے عروسی لباس کی نسبت سے گلابی پھولوں کے ساتھ سجایا گیا تھا، تقریب کے دوران سازندے فضا میں خوبصورت دھنوں کے سُر بکھیرتے رہے۔
جنید صفدر کی شادی معروف سیاسی شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ سے ہو رہی ہے ۔ جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں ہو گی۔
نواز شریف، مریم نواز اور دلہا جنید صفدر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے، ولیمہ تقریب کے لیے جو کارڈ جاری کیا گیا وہ نواز شریف اور مرحومہ کلثوم نواز کی طرف سے تھا، ولیمہ کی تقریب میں700 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
مریم نواز سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ، اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب بھی شریک ہوئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنید صفدر کی مریم نواز کی تقریب
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔