مزدور محاذ عمل کی میکو ٹیکسٹائل ملز سے مزدوروں کی برطرفی کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لانڈھی میں واقع میکو ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ نے بغیر کسی پیشگی نوٹس اور کسی قانونی طریقہ کار کے 250 مزدوروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا، جو محنت کش قوانین کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی ہے۔انتظامیہ نے متاثرہ مزدوروں کو ان کے قانونی واجبات ادا نہیں کیے، جن میںنوٹس پے، گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ، بونس اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 5 فیصد اضافہ شامل ہے۔ مزدور محاذ عمل کے نائب صدر کامریڈ شاہد خان اور جوائنٹ سیکرٹری کامریڈ معشوق چانڈیو نے اس غیرقانونی، ظالمانہ اور مزدور دشمن اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل نہ صرف لیبر قوانین کی توہین ہے بلکہ سینکڑوں خاندانوں کو معاشی عدم تحفظ سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ میکو ٹیکسٹائل ملز انتظامیہ فوری طور پر برطرف کیے گئے تمام مزدوروں کو ان کے مکمل قانونی حقوق ادا کرے اور اس غیرقانونی فیصلے کو واپس لے۔ اس موقع پر مزدوروں کے لیے ان کے قانونی حقوق کے حوالے سے تربیتی نشست بھی منعقد کی گئی، جس میں لیبر قوانین، واجبات اور قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔ مزدوروں نے باقاعدہ طور پر اپنی شکایات بھی درج کروائیں۔ مزدورمحاذعمل نے واضح کیا کہ محنت کشوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف جدوجہد ہر فورم پر جاری رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :