Jasarat News:
2026-07-24@01:30:26 GMT

پریم یونین کے رہنما قاضی عقیل کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کی جانب سے پریم یونین ورکشاپ کے ڈویژنل صدر قاضی عقیل کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور تقریب میں پاکستان ریلوے پریم یونین کے ڈویژنل صدر اور ریلوے ورکشاپ کے رہنمائوں نے شرکت کی اور قاضی عقیل کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی نے ان کی انتھک محنت اور جدو جہد کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کو قاضی عقیل کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ سینئر نائب صدر NLF مبین راجپوت نے قاضی عقیل کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔ ریلوے پریم یونین کے رہنما خالد سیف اﷲ نے ریلوے ورکشاپ کی کارکردگی اور قاضی عقیل کی انتھک کوششوں او ر کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قاضی عقیل نے زندگی کا بیشتر حصہ محنت کشوں کی خدمت کرتے ہوئے گزار ہے اور ریلوے پریم یونین ورکشاپ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ریلوے ورکشاپ کے رہنماء اعجاز مھیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی عقیل کے جانے سے ورکشاپ کے ملازمین افسردہ ہیں۔ قاضی عقیل جیسی صلاحیت اﷲ تعالیٰ چند لوگوں کو عطا کرتا ہے، مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ بھی زندگی کا ایک حصہ ہے جو قاضی عقیل نے بہتر طریقے سے نبھایا۔ ریلوے ورکشاپ میں ان جیسی قائدانہ صلاحیت پیدا کرنا انتہائی مشکل کام ہے لیکن ریلوے ورکشاپ اور مرکزی قیادت کی تبدیلی کے باوجود اپنے مشن اور مقاصد میں گامزن رہتی ہے اور انشاء اﷲ جو قاضی عقیل نے ریلوے ورکشاپ میں اپنی محنت سے شمع یونین کا مقام پیدا کیا ہے موجودہ قیادت ان کے اس محنت اور جدو جہد کو قائم رکھے گی۔ NLF سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے عقیل احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی تربیت کی وجہ سے قاضی عقیل محنت کشوں کی خدمت پر مامور ہوئے اور آج تک جدو جہد میں مصروف ہیں اور آئندہ بھی NLFکے پلیٹ فارم اور جماعت اسلامی کے کارکن کی حیثیت سے مظلوم عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نا رکھیں گے۔ اس موقع پر قاضی عقیل نے اپنے خطاب میں تمام احباب کا اور نیشنل لیبر فیڈریشن کا ان کے اعزا ز میں تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ریلوے ورکشاپ کے تمام ساتھیوں سے اپیل کی کے شمع یونین کے جھنڈے کو مضبوطی سے تھامے رہیں آئندہ وقت شمع یونین کا ہوگا۔ آخر میں شرکاء کی جانب سے پھولوں کی مالا اور سندھ کی روایتی اجرک ، سندھی ٹوپی پیش کی گئی ۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ورکشاپ قاضی عقیل نے قاضی عقیل کی پریم یونین ورکشاپ کے یونین کے

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی