کراچی میں آتشزدگی واقعات صوبائی، شہری حکومت کی نااہلی: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گل پلازہ میں آتشزدگی اورقیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں آئے روز آتشزدگی کے واقعات شہری اور صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ بڑے پلازوں اور عمارتوں کی تعمیر میں حفاظتی اقدامات کو یقینی نہیں بنایا جاتا جس کی وجہ سے شہریوں کو نہ صرف جانی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ دکانداروں اور تاجروں کو عمر بھر کی کمائی سے بھی ہاتھ دھونا پڑتے ہیں۔ آتشزدگی کے واقعہ میں فائر فائٹر اور دوسرے شہداء کے غمزدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق و زخمیوں کے خاندانوں کی فوری امداد کی جائے اور مالی نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے۔ زخمیوں کے بہترین اور مفت علاج کی سہولت دینے اور خاندانوں کی مدد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔امیر جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کو ریلیف کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :