اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد آج 19 تا 21 جنوری کو چین کا تین روزہ دورہ کرے گا۔ دور چین چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس ژاؤ لی جی کی دعوت پر ہو رہا ہے ،سال 2026ء میں سپیکر قومی اسمبلی کا یہ چین کا پہلا سرکاری سطح کا دورہ ہوگا،پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر رواں سال خصوصی تقریبات منعقد کریں گے۔ پاکستان اور چین نے پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے، دورہ چین کے موقع پر پاکستانی پارلیمانی وفد کی چینی پارلیمانی و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ دور چین میں دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وفد میں اراکین قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم کنوینئر پاک-چین فرینڈ شپ گروپ، محمد نعمان، زیب جعفر اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ چین دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پارلیمانی تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پارلیمانی وفد قومی اسمبلی

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن