سی ڈی اے کا الحمرا ایونیو ہاؤسنگ اسکیم سے کروڑوں روپے کی ریکوری کا فیصلہ، مکمل تفصیلات سب نیوز ہر
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
سی ڈی اے کا الحمرا ایونیو ہاؤسنگ اسکیم سے کروڑوں روپے کی ریکوری کا فیصلہ، مکمل تفصیلات سب نیوز ہر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(سب نیوز ) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زون فائیو اسلام آباد میں واقع الحمرا ایونیو ہاؤسنگ اسکیم سے توسیعی چارجز کی مد میں واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔
سی ڈی اے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق الہمرا ایونیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ سے
تقریباً 1 کروڑ 96 لاکھ 41 ہزار روپے کی ریکوری مطلوب ہے۔ یہ رقم لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت وصول کی جائے گی۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ واجبات مختلف آڈٹ پیراز کی روشنی میں سامنے آئے جن میں آڈٹ سال 2010-11، 2012-13، 2013-14، 2022-23 اور 2023-24 شامل ہیں۔ ان آڈٹ رپورٹس میں توسیعی چارجز کی عدم ادائیگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔
سی ڈی اے نے اس ضمن میں ایڈیشنل کلیکٹر ریکوری و سینئر اسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کو باضابطہ کیس ارسال کر دیا ہے تاکہ واجبات کی وصولی کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ کیس کی تفصیلات مقررہ پروفارما پر فراہم کر دی گئی ہیں۔
مراسلے کے مطابق اس کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز محمد منشا کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے غیر ادا شدہ واجبات کی وصولی کے لیے آئندہ دنوں میں مزید سخت اقدامات متوقع ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگل پلازہ آتشزدگی؛ 36 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، 54 لاپتا گل پلازہ آتشزدگی؛ 36 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، 54 لاپتا سی ڈی اے کے زیر اہتمام ایف سیون گول مارکیٹ میں کمیونٹی آرگینک مارکیٹ کا انعقاد کراچی میں آگ پر قابو نہیں پاسکتے تو اندرون سندھ کے کیا حالات ہونگے، مفتاح اسماعیل عوامی مینڈیٹ چھینے والوں کیخلاف آرٹیکل 6لگایا جائے، تحریک تحفظ آئین کا مطالبہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں اعلی سطح پارلیمانی وفد 19تا 21جنوری کو چین کا تین روزہ دورہ کرے گا پاسکو گندم اسکینڈل میں ملوث زونل ہیڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار، گندم کی سینکڑوں بوریاں برآمدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔