گل پلازہ آتشزدگی: آگ پر 80 سے 90 فیصد قابو پالیا گیا، آپریشنل انچارج
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) فائر بریگیڈ کے آپریشنل انچارج ظفر خان نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ پر 80 سے 90 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے آپریشنل انچارج ظفر خان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اندر جا کر سرچنگ کر رہی ہیں، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمارت کافی زیادہ خستہ حال ہے جس کی وجہ سے حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، عمارت میں دھواں بہت زیادہ موجود ہے جس سے آپریشن میں دشواری ہو رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔