جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کی حیران کن ٹرانسفارمیشن نے سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں جہاں مریم نواز خصوصی توجہ کا مرکز رہیں، وہیں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی اپنے جدید اور اسٹائلش انداز کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔
مریم اورنگزیب کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کے چہرے میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں سوالات اٹھائے اور یہ قیاس آرائی شروع ہوگئی کہ آیا انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے یا نہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Marriyum Aurangzeb (@marriyum_aurangzeb)
سوشل میڈیا صارفین نے مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے ان کی تعریف کی تو بعض نے کہا کہ دولت ہونے کی صورت میں ہر چیز ممکن ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
ایک صارف نے لکھا، ’واہ کیا ٹرانسفارمیشن ہے‘، جبکہ صدف نامی صارف نے کہا کہ مریم اورنگزیب بہت دلکش لگ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے قیاس کیا کہ یہ مریم اورنگزیب نہیں بلکہ ان کی چھوٹی بہن ہیں، جبکہ دیگر نے کہا کہ ’ایسا کم بیک ہمیں بھی چاہیے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنید صفدر شادی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب تصاویر وائرل مریم اورنگزیب سرجری مریم نواز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب تصاویر وائرل مریم اورنگزیب سرجری مریم نواز مریم اورنگزیب صارفین نے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔