انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کا بولنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
پاکستان نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ ہائی فیلڈ کے ٹکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں اب تک 3 بار آمنے سامنے آئیں، جس میں پاکستان نے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پچھلی ملاقات 2020 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہوئی تھی، جس میں پاکستان نے سات وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: انڈر 19 ورلڈ کپ: افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے ہرا دیا
دونوں ٹیمیں اپنے اگلے میچز میں جیت کے لیے کوشاں رہیں گی تاکہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر سکیں۔ پاکستان نے اپنا افتتاحی میچ انگلینڈ کے خلاف ہارا تھا، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔
???? TOSS & PLAYING XI ????
Pakistan U19 win the toss and opt to field first ????
Two changes to our team for the match against Scotland U19 ????????#PakistanFutureStars | #U19WorldCup | #PAKvSCO pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2026
اسکواڈز
پاکستان: فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد سیام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس، عمر زیب۔
یہ بھی پڑھیے: انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری
اسکاٹ لینڈ: تھامس نائٹ (کپتان)، فینلے کارٹر، میکس چیپلن، جارج کٹلر، روری گرانٹ، فینلے جونز، اولی جونز، اولی پلنگر، ایتھن ریمزے، تھیو رابنسن، مانو سراسوت، رام شرما، شریاس ٹیکلے، شلوک ٹھاکر، جیک ووڈ ہاؤس۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈر19 کرکٹ پاکستان ٹی20 کرکٹ میچ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈر19 کرکٹ پاکستان ٹی20 کرکٹ میچ انڈر 19 ورلڈ کپ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔